اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Govt Gift to Guest Teachers مدھیہ پردیش حکومت نے گیسٹ ٹیچرز کا اعزازیہ بڑھایا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گیسٹ ٹیچرس کو انتخابی تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا اعزازیہ دوگنا کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اساتذہ کی بھرتی میں گیسٹ ٹیچرس کو 50 فیصد ریزرویشن ملے گا۔ Shivraj Singh Chouhan Chief Minister of Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش حکومت کا گیسٹ ٹیچرس کو تحفہ
مدھیہ پردیش حکومت کا گیسٹ ٹیچرس کو تحفہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 1:22 PM IST

مدھیہ پردیش حکومت کا گیسٹ ٹیچرس کو تحفہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان ایک پروگرام کے دوران ریاست کے گیسٹ ٹیچرس کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیسٹ ٹیچرس کا اعزازیہ دو گنا کیا جائے گا اور اساتذہ کی بھرتی میں انہیں 50 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اہلیت کا امتحان دے کر گیسٹ ٹیچرس کو مستقل کرنے پر کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پچھلی حکومت نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا اب گیسٹ ٹیچرس کا کانٹریکٹ پورے سال کے لیے ہوگا یعنی انہیں پورے 12 ماہ کی ہی تنخواہ ملے گی۔ اساتذہ کی بھرتی میں 50 فیصد آسامیاں گیسٹ ٹیچرس کے لیے محفوظ کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد اب کلاس ون کے گیسٹ ٹیچرس کا اعزازیہ 9 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کلاس 2 کے گیسٹ ٹیچرس کا اعزازیہ 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کیا جائے گا۔ کلاس 3 کے گیسٹ ٹیچرس کو ماہانہ اعزازیہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ نے کانگریس پارٹی پر کئی سنگین الزامات بھی عائد کیے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے 14 مہینے کی حکومت میں کئی ایسے فیصلے لیے تھے جو عوام کے حق میں بالکل بھی نہیں تھے۔ ہم اس بار کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کو کئی ایسی سہولیات فراہم کریں گے جو ابھی تک ہم نے بھی نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ اسی کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیاں جہاں بڑے بڑے سیاسی پروگراموں میں حصہ لے رہی ہیں اور عوام سے بڑے بڑے انتخابی وعدے بھی کیے جا رہے ہیں۔ اسی کڑی میں ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مہمان اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافہ کے ساتھ انہیں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details