اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: گورنر لال جی ٹنڈن کا انتقال

مدھیہ پردیش کے گورنر اور بی جے پی کے سینیئر لیڈر لال جی ٹنڈن کا لکھنؤ کے میدانتا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔

By

Published : Jul 21, 2020, 8:50 AM IST

lalji tandon
lalji tandon

لال جی ٹنڈن گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور لکھنؤ کے میدانتا ہاسپٹل میں ان کا علاج جاری تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

لال جی ٹنڈن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹویٹر پر دی۔

لال جی ٹنڈن کو چند روز قبل سانس لینے میں دشواری کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ لال جی ٹنڈن کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز لال جی ٹنڈن کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انہیں 'فل سپورٹ' پر رکھا گیا تھا۔

لال جی ٹنڈذن وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ

قابل ذکر ہے کہ لال جی ٹنڈن دس دنوں کی چھٹی پر لکھنؤ آئے تھے کہ اس دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں ہاسپیٹل میں بھرتی کیا گیا۔

لال جی ٹنڈن کو اٹل بہاری واجپئی کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا اور اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں وہ وزیر تھے۔

پندرہویں لوک سبھا انتخابات میں لال جی ٹنڈن نے لکھنؤ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور اس میں جیت درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details