اردو

urdu

ETV Bharat / state

کابینہ کی میٹنگ لال جی ٹنڈن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی - Lal G. Tandon   dies

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کو آج یہاں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے اعزاز میں میٹنگ ملتوی کردی گئی۔

کابینہ کی میٹنگ لال جی ٹنڈن کے تئیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی
کابینہ کی میٹنگ لال جی ٹنڈن کے تئیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی

By

Published : Jul 21, 2020, 3:21 PM IST

چوہان نے باقاعدہ ٹنڈن کے انتقال کی اطلاع کابینہ میں دی اور ان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔

چوہان نے ٹنڈن کی زندگی سے جڑے متعدد قصے سنائے اور کہا کہ مسٹر ٹنڈن کے انتقال کی وجہ سے ریاست میں ریاستی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے باقاعدہ حکم جاری کئے گئے ہیں۔

میٹنگ میں دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی اور آنجہانی کی روح کو سکون اور سوگوار لواحقین کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی خدا سے دعا کی گئی۔اس کے بعد میٹنگ ملتوی کردی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details