اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2022, 12:01 PM IST

ETV Bharat / state

Khargone Violence: کھرگون تشدد میں زخمی شیوم کے علاج کا خرچ ریاستی حکومت اٹھائے گی

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کھرگون تشدد میں زخمی ہوئے شیوم کے علاج کا خرچ مدھیہ پردیش حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے اندور ضلع انتظامیہ سے صورتحال پر نظر رکھنے کو کہا ہے۔ اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے بھی اس سلسلے میں شیوم کے ڈاکٹر سے بات کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔ Residents Blame Inaction for Khargone Violence

گھرکون تشدد
گھرکون تشدد

کھرگون، مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش کے کھرگون نامی علاقہ میں رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سنگ باری کے الزام میں مسلم اکثریتی علاقہ میں کئی مکانوں پر بلڈوزر چلاکر مکان کو مسمار کردیا گیا۔ جس کے بعد یہ معاملہ ملک بھر میں موضوع بحث رہا کہ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے کسی ملزم کے مکان کو مسمار کرنا کس حد تک درست ہے؟

ادھر کھرگونمیں پیش آئے پُر تشدد واقعات میں جہاں ایک طرف کئی افراد زخمی ہوئے تھے وہیں ان زخمیوں میں شیوم شکلا نامی لڑکا بھی شامل ہے، شیوم کو چوٹ آنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ Residents Blame Inaction for Khargone Violence۔ شیوم جسے اندور کے سی ایچ ایل اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، حالت بہتر ہونے پر اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ شیوم کے علاج کا سارا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ ادھر شیوم کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت سے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کھرگون تشدد میں زخمی ہوئے شیوم کے علاج کا خرچ مدھیہ پردیش حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے اندور ضلع انتظامیہ سے صورتحال پر نظر رکھنے کو کہا ہے۔ اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے بھی اس سلسلے میں شیوم کے ڈاکٹر سے بات کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔

شیوم شکلا کھرگون میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔ جس کے بع شیوم کو اندور کے سی ایچ ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق فریکچر کے بعد سر کی ہڈی دماغ میں چلی گئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا، فی الحال شیوم کی حالت مستحکم ہے۔

یہاں شیوم کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھتے ہوئے اس کی بہن کی شادی جو 17 تاریخ کو ہونی تھی، اسے منسوخ کر دی گئی ہے۔ آج اندور میں شیوم کے بھائی نیلیش جوشی نے ریاستی حکومت سے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ واقف تھے، انہوں نے جان بوجھ کر کئی گھروں کو نشانہ بنایا، اس لیے اب ریاستی حکومت کو وہاں رہنے والے لوگوں کی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details