اردو

urdu

By

Published : May 10, 2020, 4:26 PM IST

ETV Bharat / state

کمل ناتھ نے کانگریس کارکنان سے مزدوروں کی مدد کی اپیل کی

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے پارٹی لیڈران،کارکنان اور عوامی نمائندوں سے لاک ڈاؤن کے دوران روزگارنہ ہونے کی صورت میں اپنے گھروں کو واپس جارہے مزدوروں کا تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمل ناتھ نے کانگریس کارکنان سے مزدوروں کی مدد کی اپیل کی
کمل ناتھ نے کانگریس کارکنان سے مزدوروں کی مدد کی اپیل کی

کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ سے کہا کہ وہ ریاستکہکانگریس ایم ایل اے،عوامی نمائندے،کارکنان،سماجی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست کی سرحدوں اورراستوں پر غریب بے بس مزدور بھائیوں کی بھیڑ لگی ہے،جو لا ک ڈاؤن میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے پیاسے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

کمل ناتھ نے کانگریس کارکنان سے مزدوروں کی مدد کی اپیل کی

انہوں نے کہا کہ پیدل،کوئی سائیکل سے،کوئی دیگر ذرائع سے اپنی منزل کی جانب نکل پڑا ہے۔یہ سبھی بھوک پیاس،گرمی،لو اور دیگر کئی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔انہوں نے کانگریس کارکنان سے کہا کہ وہ ایسے سبھی مزدوروں کو اپنے اپنے علاقوں میں کھانے پینے اور راشن کا انتظام کریں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت مزدوروں کے لئے مناسب انتظامات نہیں کرپارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details