ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چار افراد کی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے جبکہ شہر کے ایک پولیس اہلکار کی بھی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کے بعد بھوپال میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 15 تک تک ہوگئی ہے۔
ایک ہی دن میں کورونا کے 41 افراد پائے گئے ہیں، سب سے زیادہ معاملے اندور شہر سے سامنے آئے ہیں جہاں ایک خاندان کے 17 افراد متاثر پائے گئے ہیں جبکہ دیگر ایک خاندان کے 12 افراد متاثر پائے گئے ہیں جس میں ایک ساڑھے تین برس کی بچی بھی شامل ہے۔ صرف اندور شہر میں ہی کورونا کے 112 پازیٹیو کیسز ہیں۔
جبکہ اوجین میں تین اندور میں 2 مشتبہ مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
بھوپال میں چھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں چار کا تعلق جماعت سے ہے، اس کے علاوہ ایک پولیس اہلکار اور ایک 19 سالہ نوجوان بھی شامل ہے اور اس طرح بھوپال شہر میں پازیٹیو مریضوں کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے۔