اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azadi ka Pakhwada پروگرام کا مقصد نئی نسل کو علماء کرام کی قربانیوں سے متعارف کروانا ہے - Independence

عارف مسعود فینس کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی کا پکھواڑا کے تحت مرکزی اسمبلی حلقے میں طلبہ علماء کرام کی قربانیوں کو لے کر مقابلوں میں زور شور سے حصہ لے رہے ہیں۔

پروگرام کا مقصد نئی نسل کو علماء کرام کی قربانیوں سے متعارف کروانا ہے
پروگرام کا مقصد نئی نسل کو علماء کرام کی قربانیوں سے متعارف کروانا ہے

By

Published : Aug 9, 2023, 2:29 PM IST

Updated : Aug 9, 2023, 3:10 PM IST

پروگرام کا مقصد نئی نسل کو علماء کرام کی قربانیوں سے متعارف کروانا ہے

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود فینس کلب پچھلے 11 سالوں سے مسلسل ملک عزیز بھارت کی جدوجہد آزادی میں علماء کرام کی قربانی سے متعلق پکھواڑا پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ بچوں کے مقابلے کا یہ انعقاد رکن اسمبلی عارف مسعود کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی موقع قاضی کیمپ اور کملہ پارک چوراہے پر ہوئے پروگرام میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے، اور کل رات جہانگیرآباد میں منعقد کیا گیا جہاں لوگوں نے بچوں کے حوصلے بلند کیے۔ جہانگیرہ آباد میں منعقدہ پروگرام میں بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور علمائے کرام کی قربانیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا۔

اس جشن آزادی کے پکھواڑے کا پہلا پروگرام قاضی کیمپ میں منعقد ہوا تھا جس میں 22 بچوں نے شرکت کی اس کے بعد دوسرا پروگرام کملہ پارک چوراہے پر منعقد ہوا جس میں 23 بچوں نے شرکت کی۔ اور ہندوستان کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے بتایا کہ جب ہندوستان انگریزوں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا تو انگریزوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو پھانسی اور کالا پانی کی سزا دی جاتی تھی، لاکھوں مسلم مذہبی رہنماؤں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر ہمیں انگریزوں سے آزادی دلائی ہے۔ عارف مسعود نے مزید کہا کہ یہ بچے ملک کا مستقبل ہے اور تمام مذاہب کے لوگوں نے جدوجہد آزادی میں بھرپور تعاون دیا تھا۔ ہماری آنے والی نسلوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملک میں نفرت کے ماحول میں اس قسم کے پروگرام محبت کا پیغام دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جشن آزادی کے موقع پر مدارس کے طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا گیا

عارف مسعود نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں لگتا تھا کہ نفرت کی بنیاد پر علماء کرام کو فراموش کیا جاتا رہا ہے۔ اور یہ جتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ہمارے علماء کرام کا جنگ آزادی میں کوئی حصہ داری نہیں تھی۔ اور ہمارے ذریعے چلائی جا رہی یہ تحریک کا مقصد ہے کہ لوگ اور نئی نسل علماء اور مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

Last Updated : Aug 9, 2023, 3:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details