اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہنی ٹریپنگ معاملے میں کانگریس رہنما گرفتار

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال اور صنعتی شہر اندور سے پولیس نے چھ افراد کو ہنی ٹریپنگ معاملے میں گرفتار کیا ہے،گرفتار افراد میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، ان پر الزام ہے کہ یہ ہائی پروفائل افراد کو اپنا نشانہ بناتے تھے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بالا بچن

By

Published : Sep 20, 2019, 5:36 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:40 AM IST

ہنی ٹریپنگ معاملے میں کانگریس خواتین آئی ٹی سیل کی کوآرڈینیٹر برکھا بھٹناگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بالا بچن ، ویڈیو

اس معاملے میں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بالا بچن نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس میں کسی بھی طرح کی سیاست کا معاملہ بیچ میں نہیں آئے گا۔

بالا بچن نے کہا مدھیہ پردیش پولیس بہت اچھا کام کر رہی ہے اور اگر اس معاملے میں ضرورت پڑی تو وزیراعلی کمل ناتھ سے اسپیشل ٹیم بنانے کی درخواست کی جائے گی تا کہ معاملے کی صحیح جانچ کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں نے ملوث افراد پر سخت سے سخت کاروائی دی جائے گی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 8:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details