بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کی اور انہیں مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش 17 ستمبر سے 31 اکتوبر تک چلائی جانے والی مہم کے بارے میں جانکاری دی۔ CM Shivraj Singh on Modi Birthday
سرکاری اطلاعات کے مطابق چوہان نے نڈا کو مہم کے دونوں مراحل میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان کی 100 فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے کے ایکشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں مسٹر نڈا کو دو وزراء کا ایک گروپ بنا کر ریاست میں جاری عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ، دانشوروں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ کانفرنسیں، میٹنگ اور غریب بستیوں میں رابطے اور بات چیت کی اسکیم کے بارے میں بھی مسٹر چوہان نے آگاہ کیا۔