بھوپال:بھوپال گیس سانحہ کی 38 ویں برسی پر، مسٹر چوہان نے یہاں سنٹرل لائبریری میں منعقدہ خراج عقیدت اور ہمہ گیر دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھوپال گیس سانحہ میں اپنی جانیں گنوائیں۔Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chauhan On Bhopal Gas Tragedy
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے کہا کہ بھوپال گیس سانحہ ایک سبق ہے کہ ہمیں اپنی ضروریات کے مطابق قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تمام مذاہب ہمیں انسانی بہبود کی خواہش کے ساتھ تحریک دیتے ہیں کہ ہم دوسروں کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے کام کریں۔