اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2022, 5:25 PM IST

ETV Bharat / state

Khelo India Dekhey India کھیلو انڈیا' دنیا دیکھے، مدھیہ پردیش ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا: شیوراج

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس بار ریاست میں منعقد ہونے والے 'کھیلو انڈیا' انعقاد کے بارے میں کہا ہے کہ اس پروگرام کو پورا ہندوستان نہیں، بلکہ پوری دنیا دیکھے، ایسا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ Khelo India Dekhey India

کھیلو انڈیا' دنیا دیکھے، مدھیہ پردیش ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا: شیوراج
کھیلو انڈیا' دنیا دیکھے، مدھیہ پردیش ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا: شیوراج

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ ملک کے دل میں سب کا خیر مقدم ہے۔ ویسے بھی ہندوستان کی روایت ہے اتیتھی دیو بھوا، مہمان ہمیں جان سے زیادہ عزیزہوتا ہے، ہم اپنی جان سے زیادہ اپنے کھلاڑیوں کا خیال رکھیں گے۔Madhya Pradesh CM ShivRaj Chauhan Planning To Introduce Khelo India Dekhey India

کھیلو انڈیا' دنیا دیکھے، مدھیہ پردیش ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا: شیوراج

ریاست میں کھیلوں کی بنیادی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شوٹنگ اکیڈمی کو مدھیہ پردیش نے بین الاقوامی معیار کی بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہر ضلع میں بھی کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اضلاع میں اسٹیڈیم، کوچنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا جیساتصورگاؤں گاؤں میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دے رہاہے۔ اب گاوں گاوں میں کھیل کھیلے جا رہے ہیں اور ہندوستان کھیلوں میں کمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ioAnurag Thakur Hits Back at PCB بھارت آئندہ برس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی

مدھیہ پردیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریاست میں جنگلاتی دولت، آبی دولت، معدنی دولت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے بھی بے پناہ امکانات ہیں۔ اب تک یہاں سانچی، بھیمبیٹیکا، کھجوراہو، اورچھا مندر، شری مہاکالیشورجیسے مقام ریاست میں تھے،

مدھیہ پردیش ٹائیگر اسٹیٹ، لیپرڈ اسٹیٹ کے ساتھ اب چیتا اسیٹ بھی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کو دوسرے براعظموں سے لائے گئے چیتوں کا تحفہ دیا ہے۔اس تقریب میں مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔Madhya Pradesh CM ShivRaj Chauhan Planning To Introduce Khelo India Dekhey India

ABOUT THE AUTHOR

...view details