اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kamal Nath بی جے پی لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے: کمل ناتھ - مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ

کانگریس کے سنیئر رہنماکمل ناتھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا کہ پارٹی مسلسل لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔

بی جے پی لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے: کمل ناتھ
بی جے پی لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے: کمل ناتھ

By

Published : May 25, 2023, 6:50 PM IST

بالاگھاٹ: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا کہ پارٹی مسلسل لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔

کمل ناتھ بالاگھاٹ ضلع کے پرسواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے 28 ایم پی اس وقت روپوش ہیں کیونکہ انہوں نے 4 سال میں کوئی کام نہیں کیا۔ مختلف مقامات پر وکاس یاترا کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے بی جے پی اور اس کے عوامی نمائندے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ آج ریاست میں ہر علاقے میں انتظامات کی صورتحال بگڑ گئی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی یہ کوشش ہے کہ کوئی نہ کوئی لالچ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو 18 سال تک بہنوں، کسانوں اور بے روزگاری کے مسائل یاد نہیں آئے۔ الیکشن سے پہلے ہر چیز کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shivraj Singh Chauhan on MP Gov شیو راج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں اگلی حکومت بنانے کا کیا دعویٰ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کی تنظیم مسلسل عوام سے رابطے میں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کانگریس کی ناری سمان یوجنا کو ریاست بھر میں اچھی حمایت مل رہی ہے۔
مدھیپ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے بیان پر بی جے پی کے رہنماوں نے کڑی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کمل ناتھ کانگریس کی مسلسل شکست سے مایوس ہوچکے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details