اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضرورت پڑی تو بینگلور بھی جاؤں گا: وزیر اعلیٰ کمل ناتھ

بنگلورو میں ہوئے آج کے معاملے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بینگلورو بھی جاؤں گا ساتھ ہی کہا ہماری حکومت محفوظ ہے۔

وزیر اعلیٰ کمل ناتھ
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ

By

Published : Mar 18, 2020, 5:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں چل رہے سیاسی رسا کشی کے درمیان آج سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ بینگلور پہنچ کر باغی اراکین اسمبلی سے ملنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، جب ان معاملات کو لیکر وزیراعلیٰ کمل ناتھ سے نامہ نگاروں نے بات کی تو انہوں نے کہا بڑے دکھ کی بات ہے کہ ہمارے دگ وجے سنگھ جو ہمارے راجیہ سبھا کے امیدوار ہے ،‏ ان سے 16 لوگوں کو خطرہ ہے، جس طرح سے اراکین اسمبلی کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا بیان

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے، یہ بھارتی جنتا پارٹی کی چال ہے ہے۔ چار سو پولیس والوں کے پیچھے ایک شخص سے اراکین اسمبلی سےخطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کا یہ سب ڈرامہ ہے کیونکہ شیو راج سنگھ چوہان پھر سے ریاست کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں نیند نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے فلور ٹیسٹ کے سوال پر کہا وہ جب ہوگا، تب تحریک عدم اعتماد لایا جائے اور ہماری حکومت چلتی ہوئی ہے نہ کی کی نئی حکومت ہے اور ہم نے بار۔ بار خود کو ثابت کیا ہے اور رہی بات فلور ٹیسٹ کی تو بھارتی جنتا پارٹی پہلے تحریک عدم اعتماد لائے ہم فلورٹسٹ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details