اندور: مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخاب کا دور شروع ہوگیا ہے۔ بدیاتی انتخابات میں تقریباً 16 میونسپل کارپوریشن اور تقریباً 76 میونسپل کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے، جبکہ پہلے مرحلے کے تحت آج ووٹنگ ہوئی۔ جس طرح دو مرحلے میں ووٹنگ ہورہی ہے ٹھیک اسی طرح نتائج کا اعلان بھی دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ Madhya Pradesh Civic Polls
صوبے کے صنعتی شہر اندور کی بات کریں تو یہاں تقریباً 18 لاکھ 35 ہزار ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے 85 وارڈ کے لیے 354 امیدوار میں سے اپنا نمائندہ منتخب کریں گے۔ وارڈ کے علاوہ اندور میئر کے لیے بھی تقریباً 19 امیدوار میدان ہیں جہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔