اندور: ریاست مدھیہ پردیش کی تشکیل یکم نومبر 1956 کو کی گئی تھی مرکز کی یہ ریاست جس کو بھارت کا دل بھی کہا جاتا ہے یہاں مالوہ نماڑ بندیل کھنڈ بگھیل کھنڈ اور مہا کوشل جیسے بڑے ثقافتی علاقوں کے مرکز ہیں۔
آزادی کے 9 سال کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی تشکیل کی گئی یوم تاسیس کے موقع پر صنعتی شہر اندور کی دیوی اہلیہ یونیورسٹی نے مدھیہ پردیش کے ترقیاتی مسائل اور چیلنجز کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا تو وہیں تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے طلبہ کے لیے جنرل نالج کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا۔ دونوں تقاریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ Madhya Pradesh celebrates its 66th foundation day