اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات : جھابوا میں کانگریس کو سبقت - undefined

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا میں کانگریس امیدوار کانتی لال بھوریا پہلے راؤنڈ سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی سے آگے چل رہے ہیں-

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات :جھابوا میں کانگریس لیڈ پر

By

Published : Oct 24, 2019, 4:50 PM IST

اطلاعات کے مطابق کانتی لال بھوریا کے مسلسل سبقت حاصل کرنے پر بھوپال میں کانگریس کے صوبائی دفتر میں جیت کا جشن منانا شروع کر دیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات :جھابوا میں کانگریس لیڈ پر

اس موقع پر کانگریس ترجمان دیپک سکسینہ نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کا آج غرور ٹوٹ گیا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے پندرہ برسوں سے قبائلی طبقے کو دھوکے میں رکھا تھا یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج بھارتی جنتا پارٹی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے-'

بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے لگائے گئے اس الزام پر کہ کانگریس نے جھابوا میں اپنے اقتدار میں رہنے کا غلط استعمال کیا ہے، دیپک سکسینا نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ خود ووٹرز کو طرح طرح کی چیزیں بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ایسے لوگ اگر کانگریس پر الزام لگاتے ہیں تو یہ شرم کی بات ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details