ایک بس ڈرائیور کو اس کی چالاکی اس وقت بھاری پڑ گئی جب وہ پل کے اوپر سے بہہ رہی ندی کو پار کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے بس ندی میں گر گئی لیکن آس پاس کے گاؤں والوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سبھی مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق جاورا سے اسواتی جانے والی ممتا بس اس وقت ندی میں جا گری جب وہ ندی پر بنے ہوئے پل پر گزر رہی تھی۔
واضح رہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے ندی کا پانی پل کے اوپر سے بہہ رہا تھا لیکن ڈرائیور نے بس نا روکتے ہوئے پل پار کرنے کی کوشش کی اور تیز پانی کے بہاؤ کی وجہ سے بس ندی میں جا گری۔