ریاست مدھیہ پردیش کے کولار اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے رہنما رامیشور شرما کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
مدھیہ پردیش: سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں ریلی - bjp leader rameshwar sharma
آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک گیر سطح پر شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں ریلی نکالی اور اسی کے تحت آج مدھیہ پردیش کے کولار اسمبلی حلقے میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں ریلی
اس موقع پر بی جے پی رہنما رامیشور شرما نے کہا آج ملک بھر میں ہر جگہ شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا یہ قانون مہاتما گاندھی کے مطابق ہے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کے مطابق ہے ۔یہ قانوں تقسیم کے وقت متاثر ہوئے ان لوگوں کے حق میں ہیں جو یہاں آنا چاہتے ہیں۔