بھوپال:مدھیہ پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے اور سابق وزیر اعلیٰ کیلاش جوشی کے بیٹے دیپک جوشی اعلان کے مطابق ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے اس سال میں جوشی کے کانگریس میں آنے کو لیکر ایک اہم سیاسی واقعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دیپک جوشی کے استقبال کی تیاریوں کے لیے یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر پر بینر پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ قبل ازیں جوشی نے کل اپنے آبائی ضلع دیواس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ اس دوران انہوں نے حکمراں جماعت بی جے پی اور اس کے لیڈروں پر کئی الزامات لگائے اور کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔