اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال کا تاریخی شاہجہانی پارک خطرے میں

بھوپال کے شاہجہانی پارک کی جگہ پر میونسپل کارپوریشن گاربیج اسٹیشن بنانے جارہی ہے۔ اس پارک کو بچانے کے لیے گیس متاثرین تنظیم نے پر زور مخالفت کی ہے۔

بھوپال کا تاریخی شاہجہانی پارک خطرے میں، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 18, 2019, 10:41 AM IST

Updated : Jul 18, 2019, 2:07 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال کا یہ یادگار شاہجہانی پارک کا نام نواب بیگم شاہ جہاں کے نام پر رکھا گیا۔
دراصل 1901 میں بیگم شاہ جہاں نے بھوپال کی کمان سنبھالی اور 1903 میں اپنے عوام کے لئے سلطانیہ زنانہ ہسپتال کی تعمیر کروائی۔

بھوپال کا تاریخی شاہجہانی پارک خطرے میں، متعلقہ ویڈیو
وقت کے ساتھ اس اسپتال میں میں مریضوں کی تعداد بڑھی اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کو اٹھنے بیٹھنے کی پریشانی ہونے لگی جسے دیکھتے ہوئے اسپتال کے سامنے بیگم شاہجہاں کے نام پر یادگار شاہجہانی پارک بنایا گیا۔جہاں پر لوگ بیٹھنے لگے اور آرام کرنے لگے، ساتھ ہی اس پارک میں جلسوں کا اہتمام کیا جانے لگا اور احتجاجی جلسے بھی کئے جانے لگے ۔لیکن اب میونسپل کارپوریشن اس جگہ پر گاربیج اسٹیشن بنانے جا رہی ہے۔ جس پر گیس تنظیم کے کنوینر عبدالجبار نے سخت اعتراض کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاربیج اسٹیشن بننے سے یہاں آس پاس رہنے والے لوگوں اور اسپتال کے مریضوں کی صحت پر برا اثر پڑے گا، ساتھ ہی اس تاریخی یا دگار شاہجہانی پارک کا وجود ختم ہوجائے گا۔جس کے لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے خلاف جلد سے جلد قدم اٹھائے جائے ورنہ ہم عدالت کا رخ کریں گے۔
Last Updated : Jul 18, 2019, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details