اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال گیس متاثرین کی تیسری نسل کا مستقبل کیا ہوگا؟ - چنگاری ٹرسٹ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 'چنگاری ٹرسٹ' نے گیس متاثرین معذور بچوں کے ساتھ عید ملن پروگرام کر ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔

چنگاری ٹرسٹ کا گیس کا متاثرین معذور بچوں کے ساتھ عید ملن پروگرام، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 4, 2019, 1:41 PM IST

یہ بچے یونین کاربائیڈ گیس بھوپال گیس حادثے سے متاثر ین کی تیسری نسل ہے۔
ان بچوں میں گیس کی وجہ سے کئی طرح کی جسمانی کمزوری پیدا ہو گئی ہیں۔

چنگاری ٹرسٹ کا گیس کا متاثرین معذور بچوں کے ساتھ عید ملن پروگرام، متعلقہ ویڈیو


چنگاری ٹرسٹ ان بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے 2010 سے کام کر رہی ہے۔
ان بچوں کو کئی طرح کی تھیرپی دی جاتی ہے، جس سے ان کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔


اس موقع پر ٹرسٹ کی ڈاکٹر نوشین خان نے بتایا کہ ہم ہر تہوار ان بچوں کے ساتھ مناتے ہیں تاکہ یہ بچے جان سکے کہ تہوار کیوں منائے جاتے ہیں ان کا کیا مطلب ہوتا ہے اور ان کی کیا اہمیت ہے۔
چنگاری ٹرسٹ ان بچوں کو دوسری سہولیات بھی دے رہا ہے۔ جس میں انہیں کھانے پینے کے ساتھ آنے جانے کے لیے نقل و حمل کی سہولت بھی شامل ہے۔


چنگاری ٹرسٹ کے ذمہ داران کا ماننا ہے کی اگر ہماری کوشش میں حکومت کی مدد شامل ہوجائے تو وہ دن دور نہیں جب یہ گیس متاثرین بچے جلد از جلد صحت مند ہو جائیں گے۔
چنگاری ٹرسٹ کو فلاحی کام کرتے ہو ئے 13 برس ہوچکے ہیں اور حکومت کی جانب سے اسے کسی بھی طرح کی مدد آج تک نہیں دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details