بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتی جنتا پارٹی کی ونگ، مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریاست کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر اب بھارتی جنتہ پارٹی اپنے مسلم رہنماؤں اور کارکنان کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے تحت اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتی جنتہ پارٹی کے ذریعہ سبھی طبقات کو فائدہ پہنچانے کی بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کی اندرونی طاقت کو برقرار رکھنا ہے۔ جن کے پاس طاقت نہیں ہوتی وہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکیموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی طبقات کا خیال رکھ رہے ہیں۔ اسی طرح سے دیگر اسکیموں کو بھی چلایا جا رہا ہے، جو سبھی طبقات کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب آگے بڑھیں، ہمارا ملک آگے بڑھے، صوبے کی عوام خوش رہے، یہی ہماری پارٹی کا مقصد ہے۔ وہیں اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کے ممبر توفیق خان نے بتایا کہ ریاست کے سبھی اضلاع کے ممبران اور رہنما آج میٹنگ میں موجود تھے۔ جس میں ریاست کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ان سے خطاب کیا۔ انہوں نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے سیدھے بات بھی کی، جس میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں مسلم طبقے کی پریشانیوں پر بھی بات کی گئی۔