اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں آج نہیں ہوگا فلور ٹیسٹ، 26 مارچ تک کارروائی ملتوی

مدھیہ پریش میں سیاسی بحران جاری ہے، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان حکومت سازی کے لیے رسہ کشی بھی عروج پر ہے جس کی وجہ سے آج مدھیہ پردیش اسمبلی میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے زبردست ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

By

Published : Mar 16, 2020, 12:03 PM IST

مدھیہ پریش
مدھیہ پریش

ان ہنگامہ آرائی کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اس تعلق سے ریاستی کابینہ کے وزیر پی سی شرما نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت اسپیکر کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

حالانکہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے گورنر لال جی ٹنڈن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ آج ہی فلور ٹیسٹ کرایا جائے اور ساتھ ہی اراکین اسمبلی کا استعفی بھی منظور کیا جائے۔

یہ بھی یاد رہے کہ کانگریس کے سابق رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ کانگریس کے کئی باغی اراکین اسمبلی کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو کے رماڈاہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

مزید یہ کہ آج ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم رماڈا ہوٹل کے لیے روانہ ہوئی ہے جہاں وہ سندھیا اور ان کے ساتھ مقیم اراکین اسمبلی کی طبی جانچ کرے گی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details