اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس اور ٹرک کی ٹکر، پانچ ہلاک - پانچ لوگوں کی موت اور 32دیگر زخمی

مدھیہ پردیش کے جبلپور ضلع کے برگی بائی پاس پر بسنت نگر کے نزدیک ایک بس اور ٹرک کے ٹکرا جانے سے پانچ لوگوں کی موت اور 32دیگر زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں شامل تین لوگ ایک ہی کنبہ کے رکن تھے۔

بس اور ٹرک کی  ٹکر، پانچ ہلاک
بس اور ٹرک کی ٹکر، پانچ ہلاک

By

Published : Dec 22, 2019, 7:29 PM IST

برگی تھانہ کے انچارج آر دویدی نے بتایا کہ 'کٹنی سے بالاگھاٹ جارہی ایک پرائیویٹ بس کو کل دیر رات برگی بائی پاس پر بسنت نگر کے نزدیک ناگپور سے جبلپور آرہے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔'

اس حادثہ کے بعد بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی، جس سے بس کے کنڈکٹر چھپارا کے رہنے والے روی بھومارکر (22) اور بالاگھاٹ میں رہنے والے لکھی رام ناگپورے(42)، ان کی اہلیہ تارا ناگپورے (40) اور ان کی آٹھ سالہ بیٹی گوریکا کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔

ایک دیگر مرنے والے (22) کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

بس میں سوار 32مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details