ریاست مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور جہاں کورونا کے مریضوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 265 نئے متاثرہ مریض ملے ہیں۔
کورونا بلیڈنگ کے مطابق 1369 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں 265 کی رپورٹ مثبت آئی ہے اس کے علاوہ کورونا سے اب تک 389 ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسی طرح ہندو ضلع میں ابھی تک 2 لاکھ 10 ہزار 428 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12720 ہے جبکہ صحتیاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 8847 ہے۔
اندور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات ہفتہ میں ایک روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا گیا ہے اس کے باوجود بھی اگست مہینے میں دوسرا موقع ہے جب اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 200 سے تجاوز ہوئی ہے۔