بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لمپی وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان آج ریاست میں جانوروں کی مفت ویکسینیشن کا اعلان کیا۔Lumpy Skin Disease Virus
انہوں نے کہا کہ لمپی وائرس جانوروں میں کووڈ جیسا وائرس ہے اور اس کے خلاف بھی وہی جنگ لڑنی ہوگی جس طرح کووڈ کے خلاف لڑی گئی تھی۔ اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گو-سیوک، عوامی نمائندے اور باقی سماج سب کو مل کر اس بیماری کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ عوام سے اس معاملے میں محتاط رہنے کی اپیل جاری کریں گے۔ اب یہ 26 اضلاع میں ہے اس لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
چوہان نے کہا کہ اسے بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پڑوسی ریاستوں میں جس طرح گائے اور دیگر جانور مرے، اس طرح کے مناظر منظر عام پر آچکے ہیں، ہمیں کسی بھی قیمت پر اس صورتحال کو پیدا نہیں ہونے دینا چاہیے۔