لوک آیکت کے افسران نے اندور کے محکمہ معدنیات کے ایک سابق افسر کے خلاف آمدنی سے زائد املاک رکھنے کے الزامات کے بعد اندور اور بھوپال میں واقع ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔
سرکاری عہدیدار پردیپ کھنہ اب شیو پور میں تعینات ہیں اور ان کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لوک آیکت کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پردیپ کھنہ کی جائیداد جو ایجنسی کی جانچ پڑتال کے تحت ہیں، ان میں اندور کے ماؤنٹ برگ کالونی میں تین منزلہ نئی تعمیر شدہ عمارت، اندور میں اس نئے تعمیر شدہ مکان سے متصل ایک 1500 مربع فٹ کا پلاٹ، اندور کے پٹیل نگر میں پٹیل ٹاور کا ایک فلیٹ، بھوپال کے گوتم نگر میں ایک مکان ، دو چار پہی والی گاڑیاں اور دو پہی گاڑیاں، 9 لاکھ روپے سے زیادہ نقدی رقم ، 13 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات، ایک لاکھ روپے مالیت چاندی کے زیورات اور چھ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں