رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ساتویں مرحلے میں 59 نشستوں کے لیے 909 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوجائے گی۔
اے ڈی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق 170 امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں جن میں سے سب سے زیادہ بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے 42 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں، جبکہ کانگریس کے 31 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ بی ایس پی کے 6 امیدوار، عاپ کے 3 امیدوار اور 29 آزاد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 فیصد امیدواروں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔