مدھیہ پردیش میں اب اَن لاک کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اب عوام احتیاطی تدابیر کے تئیں لاپرواہ ہوتے جا رہے ہیں۔ صبح تا شام شہر کے بازاروں میں ہجوم سے واضح ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
شہر کی دکانوں، ہوٹلوں، کاروباری اداروں حتیٰ کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی بڑی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔
لوگ معمول کے مطابق اپنے کاروبار اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے بازاروں، سبزی منڈیوں، گوشت اور دودھ کی دکانوں پر گاہکوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔