اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال سمیت 18 اضلاع میں لاک ڈاؤن کھلنے کا امکان نہیں

کمیٹی نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ کمیٹی ریاست میں ہاٹ سپاٹ بن چکے اندور، بھوپال سمیت 18 اضلاع میں فوری طور پر لاک ڈاؤن کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔

بھوپال سمیت 18 اضلاع میں لاک ڈاؤن کھلنے کا امکان نہیں
بھوپال سمیت 18 اضلاع میں لاک ڈاؤن کھلنے کا امکان نہیں

By

Published : Apr 10, 2020, 3:21 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کو کس طرح سے کھولا جائے اس کو لے کر جمعہ کو آفیسرز کی کمیٹی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ بیشتر افسران بیک وقت لاک ڈاؤن کھولنے کے حق میں نہیں ہیں۔ خاص کر ان جگہوں پر جہاں متاثرہ افراد ملے ہیں، وہاں تو لاک ڈاؤن کو کھولنے کے حق میں نہیں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی لاک ڈاؤن کے معاملے پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہفتے کے روز تمام وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کریں گے۔

بتادیں کہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں نافذ ہے۔ 14 اپریل کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لاک ڈاؤن کو کھولنے کے طریقوں سے متعلق افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ریاست میں ہاٹ سپاٹ بن چکے اندور، بھوپال سمیت 18 اضلاع میں کمیٹی فوری طور پر لاک ڈاؤن کھولنے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ 'ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے 21 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جو 14 اپریل کو مکمل ہوگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details