اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں فٹنس انڈسٹری پوری طرح لاک

پورے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو لے کر 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔ اب ان لاک کے دوران دھیرے دھیرے بندشیں ہٹائی جارہی ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر سے ابھی تک بندشیں نہیں ہٹائی گئی ہیں۔

By

Published : Aug 3, 2020, 11:50 AM IST

image
image

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے ہیلتھ کلب بند ہوتے نظر آرہے ہیں کیونکہ اس دوران ہیلتھ کلب بند ہونے سے ہیلتھ کلب کے مالکوں کی مالی حالت خراب ہوگئی ہے۔

ہیلتھ کلب بند ہونے سے ہیلتھ کلب کے مالکوں کی مالی حالت خراب

ہیلتھ کلب کے مالکوں کا کہنا ہے کہ ایک ہیلتھ کلب کرنے کے لیے ابتدا میں کم سے کم پچیس لاکھ روپے لگ جاتے ہیں جس کے بعد جدید مشینوں کو وقت کے ساتھ اپڈیٹ کرنا ہوتا ہے اور یہ سب اتنا مہنگا ہوتا ہے کہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد ہی بہتر ہیلتھ کلب بنتا ہے جس کے لیے جم کے مالکوں نے بینک سے لون لے رکھا ہے لیکن اب اس کی قسط دینا مشکل ہو رہی ہے۔

لیکن گزشتہ پانچ مہینوں سے جم میں تالے لگے ہوئے ہیں کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے جس کے چلتے انہیں جم کا سامان فروخت کرنا پڑرہا ہے۔

ہیلتھ کلب کے لیے بڑے بڑے ہال کی ضرورت ہوتی ہے۔ جم کا مہینہ بھر کا کرایہ ہی تیس پچاس ہزار کے قریب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی سے چلنے والی چند مشینیں ہیں جن کا بل ہزاروں میں آتا ہے اور ساتھ ہی جم کے ٹرینرز کی بھی تنخواہ دینی پڑ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details