اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

بھوپال میں کورونا کا قہر جاری ہے جس کے پیش نظر 26 اپریل تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھوپال میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن
بھوپال میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 18, 2021, 3:51 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ صرف بھوپال شہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 679 نئے کیسز درج کئے گئے۔

بھوپال میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

ریاست میں لگاتار دوسرے دن بھی 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 63 ہزار 889 ہو گئی جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 اموات ہوئی ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ایک دن میں 6497 مریض صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچار ہوگئے جو نئے مریضوں کا 57 فیصد ہے۔

فی الحال اندور میں 10 ہزار 605، بھوپال میں 8539، گوالیار میں 5 ہزار اور جبلپور میں 4209 ایکٹیو کیسز ہیں۔ کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے بھوپال کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی 26 اپریل تک 7 دنوں کا مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے علاوہ صرف ضروری خدمات ہی مہیا رہیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details