مدھیہ پردیش کے اندور میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے کہا کہ تعلیم اور ترقی کہ مسائل پر مجلس انتخاب لڑے گی۔ مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں مجلس نے ساتھ اضلاع میں اپنے امیدوار اتارے جن میں اندور, کھرگون, کھنڈوا, برہان پور, رتلام, بھوپال اور جبلپور شامل ہیں وہی اندور میں چار امیدوار مونسپل کارپوریشن انتخاب میں اتارے ہیں۔ MIM on Local Body Election in Madhya Pradesh
Local Body Election in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش بلدیاتی انتخابات، مجلس نے سات اضلاع میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ پٹھان نے اندور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے وقت کم تھا جس کی وجہ سے فی الحال صوبے میں سات اضلاع میں امیدوار اتارے ہیں۔ MIM on Local Body Election in Madhya Pradesh
اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ پٹھان نے اندور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے وقت کم تھا جس کی وجہ سے فی الحال صوبے میں سات اضلاع میں امیدوار اتارے ہیں۔ مجلس نے ہمیشہ ہی تعلیم اور ترقی کو توجہ دی ہے اور ہم اسی موضوع کو لے کر عوام کے درمیان جائیں گے ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ہمیں اپنی محبت سے نوازیں گے۔ اس انتخاب کے نتائج کے بعد ہم صوبے میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے کیونکہ ہماری پارٹی کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم ملک بھر میں انتخاب میں حصہ لیں گے مجلس نے ہمیشہ فلاحی کاموں کو ترجیح دی ہے ملک کی دیگر جمہوری پارٹیوں نے اقلیتی طبقے اور دبے کچلے طبقے سے صرف ووٹ حاصل کیا ہے اور اقتدار میں آتے ہی ان کے حقوق کو نظر انداز کر دیا ہے پھر وہ چاہے حجاب کا معاملہ ہو حلال گوشت کا معاملہ ہو یا اگنی پتھ اسکیم ہو ایسے تمام موضوعات پر ان پارٹی کے رہنماؤں کے منہ میں دہی جم جاتا ہے۔' انشاء اللہ ہمیں امید ہے صوبے میں ہمیں کامیابی حاصل ہوگی اور ہم ان لوگوں کی آواز کو بلند کریں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: AIMIM Leader Ahmedabad: ایم آئی ایم رہنما کا گجرات پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام