ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے راتیبڑ سے دل دہلا دہنے والی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک نوجوان نے خودکشی سے قبل اپنی ویڈیو بنائی اور زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔
دراصل فنانس کمپنی سے پریشان ایک شخص نے زہر کھا کر اپنی جان دے دی ہے۔ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں نوجوان یہ کہتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے کہ 'وہ فائنانس کمپنی اور ریکوری والوں سے پریشان ہے۔ کمپنی کے لوگ اس پر اور اس کی بیوی پر مسلسل رقم کا معاوضہ دینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جس سے تنگ آ کر وہ اپنی جان دے رہا ہے۔'