اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیندوئے کے حملے سے نوجوان زخمی - مادہ تیندوئے نے 32 سالہ سیتا رام سرلا پر حملہ کیا

مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی کے ورلا جنگل کے علاقے میں ایک مادہ تیندوئے کے حملے میں ایک قبائلی نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔

تیندوئے کے حملے سے نوجوان زخمی

By

Published : Oct 23, 2019, 3:05 PM IST

اطلاع کے مطابق ورلا جنگل علاقے کے چُل کے جنگلوں میں گزشتہ روز مادہ تیندوئے نے 32 سالہ سیتا رام سرلا پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا ۔

سیتارام کے ساتھ گئے دیہاتیوں نے شور مچا کر تیندوے کو بھگا کر اس کی جان بچائی۔ زخمی کو ورلا کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ جنگلات نے دیہاتیوں سے جنگل میں جانے کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details