اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کی تازہ تفصیلات

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کیسز 4000 سے تجاوز ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ تاحال 166 اموات ہوچکی ہے۔

By

Published : Jun 13, 2020, 2:00 PM IST

latest details of corona in indore
اندور میں کورونا کی تازہ تفصیلات

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے 57 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 4029 ہوگئی ہے۔

ضلع اندور میں ہلاک شدگان کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔ ضلع میں کورونا کے 2701 مریض صحت ہوئے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گزشتہ رات بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ 'گزشتہ روز جانچے گئے 2131 نمونوں میں سے 57 مثبت پائے گئے اور جانچ کے لئے 1762 نئے نمونے حاصل کئے گئے تھے'۔

ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ 'گزشتہ روزکورونا کے 28 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ تاحال 2127 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اب زیر علاج متاثرہ مریضوں کی تعداد 1162 ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'قرنطینہ مرکز سے 44 مشتبہ افراد کے صحت یاب ہونے پرچھوڑجانے کے بعد مجموعی 4153 مشتبہ افراد کو قرنطینہ مراکز سے فارغ کردیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں سب سے زائد کیسزکی تعداد اندور میں ہے۔ دارالحکومت بھوپال دوسرے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details