اردو

urdu

ETV Bharat / state

Last Flight From Bhopal بھوپال سے عازمین کی آخری حج پرواز روانہ - Last Haj Flight From Bhopal

ریاست مدھیہ پردیش میں چار جون سے اندور سے شروع ہوئی حج پروازوں کا سلسلہ 18 جون کو ختم ہوا۔ دوسری جانب دارالحکومت بھوپال میں سات جون سے شروع ہوئیں حج پروازوں کا سلسلہ 20 جون کو اختتام کو پہنچا۔

Last Flight From Bhopal
Last Flight From Bhopal

By

Published : Jun 22, 2023, 11:40 AM IST

حج کمیٹی ذمہ دار مسعود خان نے بتایا کہ اندور سے 24 سو اور بھوپال سے 24 سو کے قریب عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوئے

بھوپال: حج 2023 کی حج پروازوں کا سلسلہ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 4 جون سے شروع ہو کر 18 جون تک چلا۔ وہیں دارالحکومت بھوپال میں حج پروازوں کے سلسلہ کا 7 جون سے شروع ہو کر 20 جون کو اختتام ہوا۔ اس موقعے پر ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ دار مسعود خان نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی سے جانے والے عازمین کی حج پروازیں اندور، بھوپال، ناگپور اور ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے تھی۔ واضح رہے کہ اس بات پر ریاست مدھیہ پردیش سے 7 سے 8 ہزار کے قریب عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوئے۔ اس بار ریاست مدھیہ پردیش کو ابھی تک کا سب سے زیادہ حج کوٹہ الاٹ کیا گیا۔

مسعود خان نے بتایا کہ ممبئی امبارکشن پائنٹ سے 12 سو کے قریب عازمین حج روانہ ہوئے، ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے 400 کے قریب عازمین روانہ ہوئے، اندور سے 24 سو اور بھوپال سے 24 سو کے قریب عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوئے ہیں۔ مسعود خان نے بتایا کہ اس بار ریاستی حج کمیٹی کو بہت کم خادم الحجاج دیے گئے ہیں۔ اس لیے انہیں وقت وقت پر عازمین حضرات کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے۔ وہیں سعودی عرب میں ریاست مدھیہ پردیش سے پہنچے حاجی حضرات کو مکہ میں جس بلڈنگ میں ٹھہرایا گیا ہے وہاں کئی طرح کی پریشانیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جس میں حاجیوں کو پانی کی کمی، کامروں میں اے سی کانا چلنا اور دیگر کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سوال پر مسعود خان نے جواب دیا کہ ہم نے سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی عرب جو ہمارے خادم الحجاج کا واٹس اپ گروپ بنایا گیا ہے اس پر حاجیوں کی پریشانیوں کے سلسلے میں ساری معلومات درج کروا دی گئی ہیں۔ وہیں ہم نے بھوپال میں 24 گھنٹے کا کال سینٹر کھول رکھا ہے جس کا نمبر 2530139 ہے اور جو کوئی بھی ہمیں شکایت کرتا ہے ہم اس کی شکایت سعودی عرب کے واٹس ایپ گروپ پر ڈال دیتے ہیں اور پھر سعودی عرب میں خادم الحجاج حاجیوں سے رابطہ کر ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اور پھر سعودی عرب سے ملی ساری معلومات کو ہم شکایت کرنے والے کو بتا دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جب سے حج کا عیام شروع ہوا ہے تب سے لے کر آج تک لگاتار عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب جب کی عازمین اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حج کے دوران ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details