حج کمیٹی آف انڈیا Haj Committee of India نے فارم جمع کرنے کی تاریخ کا نیا سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں عازمین حج کو بڑی راحت ملی ہے۔ پہلے حج فارم جمع کرنے کی تاریخ 31 جنوری تھی مگر اس میں توسیع کرکے 15 فروری کردی گئی ہے۔
ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے ملے فیڈبیک کی بنیاد پر حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔
دراصل کورونا وبا کے کے پیشن نظر عازمین حج کو فارم بھرنے میں مختلف طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
حج کے لیے فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع یہ بھی پڑھیں: Haj Committee of India Announces: حج 2022 کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع
واضح رہے کہ ہر سال ریاست مدھیہ پردیش کی کمیٹی میں پانچ ہزار سے زائد حج فارم جمع ہوتے تھے۔ مگر اس سال 31 جنوری تک 2664 فارم بھی جمع ہو پائے ہیں۔ حج کمیٹی کے ذمہ دار یاسر عرفات نے کہا ہے کہ اس توسیع کے ذریعے ریاست میں اور فارم جمع ہونے کی امید ہے۔