ریاست کے ایکزیکیوٹیوچیف جسٹس آر ایس جھا نے ٹنڈن کو گورنر کے عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقعے پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ، اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی، اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو، ریاستی حکومت کے کئی وزرا، عدلیہ کی کئی ہستیاں، کانگریس اور بی جے پی کے کئی رہنما اور سنیئر حکام موجود تھے۔
لال جی ٹنڈن نے گورنر کا عہدہ سنبھالا - ریاست مدھیہ پردیش
ریاست مدھیہ پردیش کے راج بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران لال جی ٹنڈن نے گورنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔
لال جی ٹنڈن نے گورنر کا عہدہ سنبھالا
حلف برداری کے بعد گورنر کو وزیراعلی، وزرا، سینئر لیڈروں اور حکام نے پھول پیش کرکے مبارک باد پیش کی۔
ٹنڈن اس سے قبل تک بہار کے گورنر تھے۔ حال ہی میں انہیں مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش کی موجودہ گورنر محترمہ آننندی بین پٹیل کو اترپردیش منتقل کیا گیا ہے۔