اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lal and Gauhar in Bhopal بھوپال میں لعل و گوہر اعزازی تقریب - بھوپال میں لعل و گوہر اعزازی تقریب

بھوپال منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اعزازی تقریب میں اردو زبان و ادب و سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے استاد شاعر ظفر صہبائی، ستیہ پرکاش سونی ڈسٹرکٹ جج راجستھان، ڈاکٹر نصرت مہدی، ڈائریکٹر ایم پی اردو اکادمی، جیوتی آزاد کھتری، گوالیار کو لعل و گوہر صوبائی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ Lal and Gauhar Ceremony in Bhopal

Lal and Gauhar in Bhopal
Lal and Gauhar in Bhopal

By

Published : Oct 24, 2022, 4:43 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں لعل و گوہر اعزازی تقریب و صوبائی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ بھوپال منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اعزازی تقریب میں اردو زبان و ادب و سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے استاد شاعر ظفر صہبائی، ستیہ پرکاش سونی ڈسٹرکٹ جج راجستھان، ڈاکٹر نصرت مہدی، ڈائریکٹر ایم پی اردو اکادمی، جیوتی آزاد کھتری، گوالیار کو لعل و گوہر صوبائی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ Lal and Gauhar Honorary Ceremony in Bhopal

بھوپال میں لعل و گوہر اعزازی تقریب

یہ بھی پڑھیں:

پروگرام کے مہمان ذی وقار ڈاکٹر شاداب احمد صدیقی نے اردو کی ہمہ گیری و دل نشینی کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو ہندستان میں پیدا ضرور ہوئی مگر اب اس کا دائرہ صرف ہندستان و پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس نے اب اپنی نئی بستیاں آباد کرلی ہیں۔ اردو کے پرچم اب یوروپ اور عرب ممالک میں بھی لہراتے ہیں اور ایسا اس لیے ہے کہ اردو میں سبھی زبانوں کے الفاظ کو سمو لینے کی صلاحیت ہے۔ اردو زبان کا مستقبل بہت روشن ہے اور ہمیں اردو کو لے کر اپنا نظریہ بدلنے کا ضرورت ہے۔
پروگرام کی مہمان خصوصی ڈاکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ جو لوگ اردو کو لے کر مایوسی کی بات کرتے ہیں وہ اردو کے ہندوستانی اور عالمی منظر نامہ سے واقف ہی نہیں ہیں۔ اردو کو کسی قوم سے جوڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور جو لوگ اردو کو لے کر مایوسی کی بات کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اردو زبان کا رشتہ کمیونٹی سے جوڑکر دیکھنے کے عادی ہیں۔ اردو اکادمی کے زیر اہتمام زبان کو سیکھنے کو لے کر جو کلاس چلائی جاتی ہے، اس میں بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو اردو کے عاشق ہیں اور ان کا مذہب وہ نہیں ہے جس سے اردو کا رشتہ جوڑ کر بات کی جاتی ہے۔ اردو کی دل نشینی تو ایسی ہے کہ جو بھی اس سے ایک بار دامن گیر ہوتا ہے وہ پھر عمر بھر اس سے باہر نہیں جا سکتا ہے۔

لعل و گوہر کی اعزازی تقریب کے موقع پر صوبائی مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ صوبائی مشاعرہ میں مدھیہ پردیش کے نمائندہ شاعروں نے شرکت کی اور اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے پہلے حصہ کی نظامت ڈاکٹر عنبر عابد نے اور دوسرے حصہ کی نظامت کے فرائض شعیب علی خان نے انجام دیے۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر لعل و گوہر کے بانی حمید گوہر نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details