ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سماجی کارکنان اور تھیٹر آرٹسٹ نے مشہور سماجی کارکن، ادیب ، مصنف اور فلمی اداکار گریش کرناڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر بھوپال کے سماجی کارکن شیلیندر سنگھ شیلی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کی گریش کرناڈ ان کے وقت کے ایک بڑے فلمی اداکار تھے۔ وہ اب دنیا میں نہیں رہے لیکن لوگوں کے دلوں میں ان کی یادیں موجود ہیں۔