اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kharge Statement بقرعید میں بچ گئے تب محرم منائیں گے، ملکاارکن کھڑگے - بقرعید میں بچ گئے تو محرم منائیں گے

وزیر اعظم امیدوار کے سوال پر کانگریس پارٹی کے صدارتی امیدوار ملکاارجن کھڑگے نے خود کو اشاروں اشاروں میں بلی کا بکرا بتایا۔ kharge called himself bali ka bakra

بقرعید میں بچ گئے تب محرم منائیں گے
بقرعید میں بچ گئے تب محرم منائیں گے

By

Published : Oct 12, 2022, 10:46 PM IST

بھوپال: ملکاارجن کھڑگے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کئی سوالات کے جوابات دیے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدارتی امیدوار ملکاارجن کھڑگے نے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میری عمر اگرچہ زیادہ ہے لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ بس جذبہ ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پی ایم امیدوار کے سوال پر ایک محاورے کے ذریعے جواب دیا۔ ان کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ Kharge Statement

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ملکاارجن کھرگے سے لوک سبھا انتخابات 2024 کے بارے میں سوال کیا کہ کانگریس کی طرف سے وزیر اعظم کا چہرہ کون ہوگا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر کے انتخاب کا معاملہ پہلے طے ہوجانے دو۔ اس کے بعد کہا کہ اگر بقرعید میں بچ گئے تو محرم منائیں گے۔ اس بیان پر بی جے پی نے کھڑگے پر مسلمانوں کی توہین کا الزام لگایا ہے۔ Congress President Poll

بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کھڑگے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کانگریس خاندان کے ذریعہ منتخب کیے گئے پہلے پراکسی صدارتی امیدوار سے پوچھا گیا تھا کہ 2024 میں کانگریس کا وزیر اعظم امیدوار کون ہوگا۔ اس پر ان کا جواب تھا کہ بقرعید میں بچیں گے تو محرم میں ناچیں گے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ محرم میں کوئی جشن نہیں بلکہ ماتم ہے، یہ مسلمانوں کی بہت بڑی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Congress Presidential Election کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ ووٹنگ سے ہی کیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details