اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Sisters Committed Suicide: کھنڈوا میں تین سگی بہنوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

کھنڈوا کے کوٹاگھاٹ گاؤں میں تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ تینوں بہنوں کی خودکشی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ جائے وقوع سے کوئی خودکشی نوٹ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ Three Sisters Committed Suicide

By

Published : Jul 27, 2022, 6:11 PM IST

کھنڈوا میں تین سگی بہنوں نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی
کھنڈوا میں تین سگی بہنوں نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ تینوں بہنوں کی لاشیں گزشتہ رات پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کھنڈوا ضلع کے جوار تھانہ علاقہ کے کوٹاگھاٹ گاؤں میں پیش آیا ہے۔ Three Sisters Committed Suicide

جوار پولیس اسٹیشن کے انچارج شیورام جاٹ کے مطابق تینوں بہنوں کے نام سونو، ساوتری اور للیتا ہے۔ ان کے والد جام سنگھ کا انتقال ہوچکا ہے۔ خاندان میں آٹھ بہن بھائی ہیں۔ ان میں سے دو بہنوں کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ سونو اور ساوتری کھنڈوا کے ایس این کالج میں تعینات تھیں۔ بڑی بہن ساوتری کچھ دن پہلے اپنے ماموں کے گھر آئی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکشی خاندانی اور باہمی رشتوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک ہی خاندان کی تین سگی بہنوں کی موت کے بعد سے گاؤں میں سنسنی کا ماحول ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو جائے وقوع سے کسی بھی طرح کی کوئی خودکشی نوٹ یا ثبوت نہیں حاصل ہوئی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details