بھوپال میں خادم الحجاج کا انتخاب بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں سفر بیت اللہ کے لئے روانہ ہونے والے عازمین حج کی خدمت کے لئے آخر کار خادم الحجاج کا انتخاب ہو گیا۔ 18 خادم الحجاج کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 6 خادم صرف بھوپال شہر کے ہیں اور باقی دوسرے اضلاع سے ہیں۔ منتخب خادم حجاج کے علاوہ 5 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
ان میں دو لوگ بھوپال کے بھی ہیں۔ انتخابان خادم الحجاج میں سے ایک تہائی بھوپال کے ہیں۔ ان میں مرزا جاوید، محمد وسیم، سلمان قریشی، محمد ابرار خان، محمد رضوان، میر زبیر علی شامل ہیں۔ان کے علاوہ بھوپال کے دو لوگوں کو بھی حج کمیٹی کی طرف سے بنائی گئی پانچ لوگوں کی ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
ان میں اسلم خان اور عمران بیگ کے نام سرفہرست ہیں۔ وہی باقی اضلاع سے شامل ناموں میں حیات خان دیواس، خالد انور ہوشنگ آباد، محمد ارشاد شاہدول، محمد ہدایت اللہ کھرگون، محمد خالق اشوک نگر، محمد عارف شاہدول، غلام ربانی اجین، عظیم انصاری گوالیار، محمد سہیل رتلام، شکیل الدین مندسور، افضل خان دیواس۔
یہ بھی پڑھیں:Training Camp for Haj Pilgrims مدھیہ پردیش کے مالوں میں عازمین حج کی تربیت دی گئی
وہی ریاست میں پہلی بار خاتون کو خادم الحجاج بنا کر بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان میں اندور کی ہما سید کو پرائمری لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور خاتون کا نام ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ شاہڈول کی رہائشی شائستہ جبین صدیقی کو سعودی عرب جانے کا موقع ملے گا اگر کسی منتخب خادم الحجاج کا سفر منسوخ ہو جائے یا حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔ ان کے علاوہ نفیس خان دیوس اور صادق خان بروانی کے نام بھی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔