گورنر عارف محمد خان آج صبح بابا مہاکال کے مندر پہنچے اور رسمی طور پر پوجا و ارچنا کی۔عارف محمد خان نے صبح 7.30 بجے ہونے والی بھوگ آرتی میں بھی شرکت کی اور پجاریوں نے انہیں بھوگ آرتی بھی کروائی۔ Kerala Governor Arif Mohammad Khan Attend Bhog Aarti
عارف محمد خان کافی دیر تک اوم نم شیوائے کا جاپ کرتے ہوئے شیو کو عقیدت میں محو نظر آئے۔
کیرالہ کے گورنر جب مہاکالیشور مندر کا دورہ کرنے پہنچے تو پجاریوں نے ان کا استقبال کیا۔ آرتی کے بعد ایس ڈی ایم گووند دوبے اور مہاکال مندر کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے انہیں شال، شری پھل اور مہاکال کا پرساد دے کر ان کا استقبال کیا۔