ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جھابوا ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کانتی لال بھوریا بھوپال پہنچے۔
کانتی لال بھوریا کا شاندار استقبال بھوپال میں کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔
اس دوران کانگریس آفس میں حکومت کے وزیر اور پارٹی کارکنان بھی ان سے ملنے پہنچے۔
بھوریا کے انتخاب جیتنے کے بعد صوبائی صدر کی دوڑ میں ان کے نام پر چرچا شروع ہوگئی ہے۔کانتی لال بھوریا جیسے ہی کانگریس دفتر پہنچے انہیں کانگریس کارکنوں نے گلدستے اور ہار دے کر ان کا استقبال کیا۔
اس دوران انہوں نے اپنی جیت کا سہرا وزیراعلی کمل ناتھ اور عوام کے سر باندھا۔
بھوریا نے صوبائی صدر کے عہدے کو لے کر کہا کہ اس بات کا فیصلہ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی،پرینکا گاندھی اور وزیراعلیٰ کمل ناتھ لیں گے۔