اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آئین پر حملہ ہماری روح پر حملے کے مترادف' - دیپکا کی فلم چھپاک کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری

وزیراعلی کمل ناتھ نے دیپکا کی فلم چھپاک کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ' آخر ملک میں ایسی کون سی آفت آ گئی ہے جو صرف این آر سی جیسے مدعوں پر ہی دھیان دیا جا رہا ہے۔'

'آئین پر حملہ ہماری روح پر حملے کے مترادف'
'آئین پر حملہ ہماری روح پر حملے کے مترادف'

By

Published : Jan 10, 2020, 8:26 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے نیشنلزم کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی پر جم کر حملہ کیا۔

'آئین پر حملہ ہماری روح پر حملے کے مترادف'

کمل ناتھ نے کہا کہ 'یہ لوگ کانگریس کو نیشنلزم کا سبق پڑھائیں گے ۔جب کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی جی ایک نام بتا دیں جو آپ کی پارٹی کا مجاہد آزادی رہا ہوں یا آپ کا کوئی رشتہ دار ہو اور یہ نیشنلزم کا سبق کانگریس کو پڑھانے آتے ہیں۔'

وزیراعلی کمل ناتھ نے کانگریس سیوا دل کے قومی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ملک کی ثقافت رواداری والی ہے۔ یہی ہمارے آئین کی روح ہے۔ آج اس پر جس طرح کا حملہ ہو رہا ہے۔ اس کا مستقبل پر کیا اثر پڑے گا۔ یہ سوچ کر بے چینی ہوتی ہے ۔آخر ملک میں ایسی کون سی آفت آ گئی ہے جو صرف این آر سی جیسے معاملات پر ہی دھیان دیا جا رہا ہے۔'

ساتھ ہی دیپیکا پادوکون کی فلم چھپاک کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم دیپیکا کو مدھیہ پردیش میں دعوت دیں گے اور ان کا یہاں اعزاز کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details