اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمل ناتھ کا شیوراج کو مکتوب - مہنگائی الاؤنس روکنے سے متعلق خط

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے خط کے ذریعے شیو راج سنگھ سے ملازمین کے مہنگائی الاؤنس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کمل ناتھ کا شیوراج کو مکتوب
کمل ناتھ کا شیوراج کو مکتوب

By

Published : Apr 6, 2020, 11:52 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے مہنگائی الاؤنس روکنے سے متعلق وزیراعلیٰ شیو راج کو خط لکھا ہے۔ اس میں کمل ناتھ نے شیوراج سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ ملازمین کے مفاد میں لیں اور کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر ملازمین کو ریلیف فراہم کریں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال سابقہ کمل ناتھ حکومت نے 16 مارچ کو ریاست کے ملازمین کو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا، جسے شیوراج حکومت نے روک دیا تھا، اسی ضمن میں سابق سی ایم کمل ناتھ نے سی ایم شیو راج سنگھ کو ایک خط لکھا ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے خط کے ذریعے شیو راج سنگھ سے ملازمین کے مہنگائی الاؤنس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا

انہوں نے شیو راج حکومت کے اس فیصلے کو یکطرفہ اور مداخلت قرار دیا ہے، جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ آپ منتخب حکومت کے فیصلے کو الٹ کر ملازمین سے انتقام لے رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازم کے مفاد میں یہ فیصلہ واپس لیں، اور عارضی حالات میں ملازمین کو ریلیف فراہم کریں۔

خیال رہے کہ سی ایم شیو راج سنگھ کو لکھے گئے خط میں کمل ناتھ نے کہا ہے کہ میری حکومت نے 16 مارچ سنہ 2020 کو ریاستی ملازمین اور مستقل کارکنوں کے چھٹے اور ساتویں تنخواہ کے پیمانے کی روشنی میں 164 اور 17 فیصد مہنگائی الاؤنس منظور کیا تھا۔

کمل ناتھ نے کہا کہ شیوراج کی حکومت کے ملازم دوستانہ فیصلے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ یکطرفہ اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کیا ریاست کے چھوٹے ملازمین کو انصاف دینے کا فیصلہ غلط فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی منتخب حکومت کے فیصلے کو پلٹ کر کیا آپ کی حکومت ملازمین سے بدلہ لے رہی ہے؟ میں اور میری پارٹی سڑک سے ایوان تک جانے والے فیصلے کی سختی سے مخالفت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details