ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: سابق وزیراعلی کمل ناتھ کا بی جے پی پر تنقید - کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسی دوران ریاست کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔

مدھیہ پردیش: سابق وزیراعلی کمل ناتھ کا بی جے پی پر تنقید
مدھیہ پردیش: سابق وزیراعلی کمل ناتھ کا بی جے پی پر تنقید
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 3:30 PM IST

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش میں بڑھتے ہوئے کورونا کے خطرے کے درمیان بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں بی جے پی پر الزام لگایا کہ جب راہل گاندھی نے کورونا کے خطرے کے خلاف انتباہ کیا تو بی جے پی ریاستی حکومت کو گرانے میں مصروف تھی۔

کمل ناتھ نے ٹویٹ میں کہا کہ جب راہول گاندھی فروری کے مہینے میں کورونا کے ممکنہ خطرے کے بارے میں انتباہ کر رہے تھے، تب ان کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔

اور بی جے پی اس وقت مدھیہ پردیش حکومت کو گرانے، بنگلورو میں باغی رکن اسمبلی کی خدمت کرنے میں مصروف تھی۔ اس وقت کورونا ان کے لیے صرف ایک خوف تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details