صوبے میں 15 سال کے بعد انتخاب میں بھارتی جنتا پارٹی کو شکست دینے کے بعد کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی، مگر بھارتی جنتا پارٹی نے ڈرامائی انداز میں پندرہ مہینے میں ہی کانگریس کی کمل ناتھ حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا اور بی جے پی اقتدار میں آگئی۔
اب صوبے میں 27 ضمنی انتخاب ہونا ہے، جس کا آج کانگریس کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اندور ضلع کے صاویر حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔
صاویر میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے شیوراج حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، 'صوبے کی پہچان مافیوں کے طور پر ہونے لگی تھی۔